تیزی سے ترقی کرتا ہوا پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا، شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کے اندر نفاق کا بیج بونے کی کوشش کرنے والے بعض سیاسی عناصر اپنی منفی سیاست کے باعث تنہا ہو چکے ہیں۔اتحاد اور اتفا ق میں جو برکت ہے اسی کے باعث قوم ترقی اور خوشحالی کا سفر طے کرے گی۔
اراکین اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان آج اس منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا خواب قائد اعظم اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ گزشتہ ساڑھے تین برسوں کے دوران جس محنت سے منصوبوں کو آگے بڑھایا گیا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ جس ملک میں منصوبے شروع ہو کر ختم ہونے کا نام نہ لیں وہاں پر آج انتہائی کم عرصے میں پراجیکٹ مکمل ہو رہے ہیں۔ خوشحال، ترقی یافتہ ، پرامن ، محفوظ اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان ہماری منزل ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ اس ملک کو دھرنوں کی ضرورت ہے نہ منفی سیاست کی ۔دھرنا دینے والے ہمیشہ کی طرح ناکام رہیں گے ۔ تیزی سے ترقی کرتا ہوا پاکستان اپنی منزل ضرور حاصل کرے گا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.