ملک کی ترقی موجودہ حکومت کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے،شہبازشریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سال کے دوران منصوبوں میں شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھایا، کوئی بھی ان  پر انگلی نہیں اٹھا سکتا

لاہورمیں منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے بھی آج پاکستان میں ترقی کا برملا اعتراف کر رہے ہیں۔ پاکستان میں تیز رفتار ترقی اورغربت کی شرح میں کمی موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے لے کر بڑھ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کی سیاست کرنے والوں کو ملکی ترقی پسند نہیں ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.