این اے258ضمنی انتخابات،امیدواروں کی فہرست جاری

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 258کےضمنی انتخابات میں امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کا کوئی بھی امیدوار شامل نہیں ہے۔واضح رہے کہ حلقہ 258 کی یہ نشست مسلم ن لیگ کےرکن قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کے استعفیٰ دینے کے بعد خالی ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سےحلقے میں ضمنی انتخابات 22نومبر کو ہونے جا رہے تھے تاہم اب حلقے میں الیکشن 24نومبرکو ہونگے۔جہاں مسلم لیگ نواز کے علاوہ دیگر جماعتوں کے 17امیدوار مد مقابل ہونگے۔ این اے 258 کے ضمنی انتخابات میں مولانا تاج محمد حنفی سمیت 10 آزاد امیدوار بھی الیکشن لڑیں گے لیکن حلقے میں پیپلزپارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ، تحریک انصاف کے محمد علی بنگش اور ایم کیو ایم کے ممتاز علی عمرانی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔واضح رہے کراچی میں مسلم لیگ نواز کے واحد ایم این اے عبدالحکیم بلوچ نے رکنیت سے استعفیٰ دےکر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی جس کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.