پشاور ہشت نگری میں پولیس کی کارروائی،30 افراد زیرحراست

پشاور میں تھانہ ہشتنگری کی حدود میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا

پولیس نے پشاور میں امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے تھانہ ہشت نگری کی حدود اور اطراف کے علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران غیرقانونی طور پر مقیم افراد سمیت 30 مشتبہ کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ میں 10 پستول اور 6 مختلف رائفل سمیت 994 سے زائد کارتوس شامل ہیں تاہم  ملزمان کوپولیس نے مزیدتفتیش کیلئے تھانہ ہشتنگری منتقل کردیا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.