کوئی معاشرہ خواتین کو حقوق دیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا،شہبازشریف

خواتین پرتشددکی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ خواتین پرتشدد خلافِ انسانیت عمل ہے،حقوقِ نسواں کیلئے سب کومذہبی،سماجی اوراخلاقی ذمہ داریاں نبھاناہوں گی۔خواتین کے حقوق کے تحفظ کےلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا عہد کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،اس دن کومنانے کا مقصدخواتین پرتشددکی روک تھام کی کوششوں کوتیزکرناہے۔خواتین کوبااختیاربنائے بغیرخوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔خواتین کے حقوق کاتحفظ قومی فریضہ ہے جوہمیں کامیابی سے انجام دیناہوگا

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.