وزیرا علیٰ پنجاب کو نوٹس جاری

shahbaz-sharif

دوران سماعت جہانگیر ترین کے وکیل سکندر بشیر نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ان کے موکل جہانگیر ترین پر کروڑوں روپے کے قرضے معاف کرانے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے ، وزیراعلی کو سیکشن 8 کے تحت نوٹسز بھی بھیجے گئے مگر انہوں نے معافی نہیں مانگی. عدالت نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو 12 نومبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔یاد رہے کہ قرضے معافی کے الزامات پر جہانگیر ترین نے شہباز شریف کے خلاف تیس ارب روپے کے ہرجانے کا کیس دائر کررکھا ہے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جہانگیر ترین کی جانب سے ہتک عزت کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

شہبازشریف کیخلاف30ارب ہرجانہ کیس کی سماعت، وزیرا علیٰ پنجاب کو عدالت کی جانب سے نوٹس جاری ،جواب طلب کرلیا گیا ،جہانگیر  ترین نے دعویٰ دائر کر رکھا  ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.