لاپتہ افرادکیس،سندھ ہائی کورٹ کا ڈی جی رینجرزودیگرکونوٹس

سندھ ہائی کورٹ نے 18افراد کی بازیابی کیس میں ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے سندھ ہائی کورٹ میں 18لاپتہ افراد کی بازیابی کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے درخواست گزاروں کے وکلاءاور پراسیکیوٹر کی دلائل سننے کے بعد ڈی جی رینجرز سندھ ، سیکرٹری داخلہ ، آئی جی سندھ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے تمام فریقوں کو 15دسمبر تک تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔درخواست گزاروں نے استدعا کر رکھی ہے کہ 18افراد کئی ماہ سے لاپتہ ہیں جنہیں بازیاب کرایا جائے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.