درخواست ضمانت مسترد

545cd46cba7d8

شربت گل کو گذشتہ ماہ 26 اکتوبر کو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا تھا، جس کے بعد ان کی جانب سے ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔تاہم عدالت نے شربت گل کی درخواست ضمانت پر مختصر فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔گذشتہ روز خصوصی عدالت میں درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران افغان خاتون کے وکیل نے بتایا تھا کہ شربت گل اپنے خاندان کی واحد کفیل ہیں ۔شربت گل کے وکیل نے عدالت کو مزید بتایا کہ جب ان کو گرفتار کیا گیا اس وقت وہ افغانستان جانے کے لیے راستے میں تھیں۔اس سے قبل مقامی عدالت کی جانب سے 28 اکتوبر کو شربت گل کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔کورٹ کے احکامات کے مطابق جب شربت گل سے بیان ریکارڈ کروانے کا کہا گیا، تو انہوں نے جرم سے انکار کیا، جس کے بعد ان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پشاور سینٹرل جیل بھیج دیا گیا۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے افغان خاتون شربت گل عرف شربت بی بی سمیت تین افغان مہاجرین کو پاکستانی شناختی کارڈ جاری کردیئے۔یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد افغان شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے حوالے سے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔افغان مہاجرین پاکستان میں پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) حاصل کرسکتے ہیں تاہم انھیں شناختی کارڈ جاری کرنا غیر قانونی ہے۔شربت بی بی 1984 میں افغان جنگ کے دوران اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان منتقل ہوئی تھیں اور انھوں نے ناصر باغ مہاجر کیمپ میں رہائش اختیار کی تھی۔اپنی سبز آنکھوں کی وجہ سے شربت بی بی پہلی مرتبہ اس وقت مشہور ہوئیں جب 2002 میں نیشنل جیو گرافک چینل نے ان پر دستاویزی فلم بنائی جس کے بعد وہ افغان جنگ کی ‘مونالیزا’ کے نام سے مشہور ہو ئیں

پشاور کی خصوصی عدالت نے عالمی شہرت یافتہ افغان خاتون شربت گل کی درخواست ضمانت مسترد کردی

پشاور کی خصوصی عدالت نے افغان خاتون شربت گل کی درخواست ضمانت مسترد کردی،شربت گل کے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ کا کیس عدالت میں زیر سماعت تھا

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.