داؤد زئی میں دھماکا،ایک پولیس اہلکار شہید،دوسرا زخمی

55b9a23eb6a7a

کوئٹہ کے بعد پشاور میں بھی پولیس اہلکار دہشت گردوں کے نشانے پر رہے۔ تھانا دائود زئی کی حدود میں سڑک کنارے بارودی مواد نصب کیا گیا جس کے پھٹنے سے ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی جگہ موجود مزید بارودی مواد ناکارہ بنانے سے پہلے ہی پھٹ گیا ، اس دوسرے دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 5کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ، دھماکے بعد پولیس نے گردنواح میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

کوئٹہ کے بعد پشاور میں بھی پولیس دہشت گردوں کے نشانے پر ہے، تھانا دائود زئی کی حدود میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.