شہباز شریف اورچوہدری نثار کے درمیان اہم ملاقات

چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کےدرمیان 12 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات ہےاور چوہدری نثارعلی خان کاکہناہےکہ آج کی ملاقات گزشتہ روزکےتسلسل میں ہوئی ہے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اورسیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وفاقی وزیرداخلہ نےکہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کیلئے اٹھائےگئے اقدامات قابل تحسین ہیں جبکہ ملک میں امن وامان کےقیام کیلئےہرممکن اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نےکہا کہ کہ آئندہ بھی کسی مسلح جتھےکواسلام آباد پرحملہ نہیں کرنےدیں گے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نےکہاکہ عوام نے انتشارکی سیاست کو ایک بار پھرمسترد کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دھرنےوالےملکی ترقی کےخیر خواہ نہیں ہیں

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کےدرمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اورسیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف اورچوہدری نثار کے درمیان اہم ملاقات،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا

شہباز شریف اورچوہدری نثار کے درمیان اہم ملاقات۔۔۔سیاسی صورتحال اورسیکیورٹی پر تبادلہ خیال۔۔۔چودھری نثار کا کہنا تھا کہ مسلح جتھے کواسلام آباد پر حملہ کرنے سے روکا،شہبازشریف کہتے ہیں کہ  عوام نے انتشار کی سیاست کوایک بار پھر مسترد کردیا

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.