سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر آصف طفیل کا اقبال منزل کا دورہ،

19

سیالکوٹ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر آصف طفیل نے اقبال منزل کا دورہ کیا، اس موقع پر علامہ محمد اقبال کا 139 واں یوم پیدائش کا کیک بھی کاٹا گیا۔ رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل کا کہنا تھا کہ فکر اقبال پر عمل وقت کا اہم تقاضا ہے۔ درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فلسفہ خودی کو اپنانا ہوگا۔ ایم پی اے چودھری محمد اکرام اور اے ڈی سی ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ نے علامہ اقبال کے والدین کی قبروں پر حاضری ‘ پھول چڑھائے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.