رحیم یار خان اندھیر نگری چوپٹ راج

رحیم یار خان اندھیر نگری چوپٹ راج رحیم یار خان کے نواحی علاقہ گڑھی اختیار خاں کا60سالہ بزرگ کا انصاف کے لیے انوکھا انداز گلے میں انصاف کی تختی لٹکاے گلی گلی صدائیں دیتا پھر رہا ہے

60 سالہ جام اصغر کی 8کنال زمین پر بااثر زمنیدار نے کئی سالوں سے قبضہ کر رکھا ہے ،جام اصغر نے انصاف کے لیے ہر دروازہ کھٹکھٹایالیکن اسے انصاف نہ ملا ، کئی بار محکمہ ریونیوکے دفتروں کے چکر لگاے متعلقہ تھانہ میں بھی کئی بار درخواستیں دیں مگرسنائی نہ ہوئی اور نہ ہی انصاف ملا اس کا کہنا ہے ،کہ با اثر زمیندار کی طرف سے جان سے مار دینے کی دھمکیان بھی مل رہی ہیں،ہر طرف سے مایوس ہو کر یہ مظلوم انسان اپنے گلے میں اپیل انصاف کی تختی لٹکاے گلی گلی صدائے لگاتے پھر رہا ہے ،اس کا کہنا ہے ، کہ اگر اب بھی انصاف نہ ملا تو وہ وزیراعلٰی ہاﺅس کے سامنے خود کشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لے گا ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.