انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نائن زیروکیس کی سماعت

KARACHI, PAKISTAN, MAR 12: The MQM workers are being escorting by Rangers  staffs to present in Anti Terrorism Court III, Liaquat Barracks in Karachi on Thursday,  March 12, 2015. Following yesterday’s raid at MQM headquarters at Nine Zero, Amir Khan and  other 26 party workers have been presented before Anti-Terrorism Court (ATC) on Thursday.  They will be in custody of the Rangers for 90 days. (Adeel Raza/PPI Images).
KARACHI, PAKISTAN, MAR 12: The MQM workers are being escorting by Rangers
staffs to present in Anti Terrorism Court III, Liaquat Barracks in Karachi on Thursday,
March 12, 2015. Following yesterday’s raid at MQM headquarters at Nine Zero, Amir Khan and
other 26 party workers have been presented before Anti-Terrorism Court (ATC) on Thursday.
They will be in custody of the Rangers for 90 days. (Adeel Raza/PPI Images).

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم رہنما عامر خان و دیگر کے خلاف کیس کی سماعت میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کے ایک مفرور ملزم شہزاد ملا کو ایک دو روز میں گرفتار کر لیا جائے گا۔ تفتیشی افسر کے بیان پر عدالت نے استفسار کیا کہ آپ کو کیسے پتہ چلا کہ شہزاد ملا گرفتار ہو جائے گا ،عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری تو سنا تھا مگر یہ نیا معاملہ ہے ، کیا یہ دوسرے ملزمان کی طرح پہلے سے گرفتار کر رکھا ہے، دوسرے مفرور ملزم رئیس مماکو کیوں تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دیگر ملزمان کی گرفتار ی کی کوشش جاری ہے ، عدالت نے 4 مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ عدالت کو ملزم منہاج قاضی کے خلاف چالان تاحال موصول نہیں ہوا ،جس کے بعد کیس کی مزید سماعت 19نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔ مقدمے میں عامر خان و دیگر پر نائن زیرو پر دہشت گروں کو پناہ دینے کا الزام ہے جبکہ کیس میں ایک ملزم منہاج قاضی گرفتار ہے اورمفرور ملزمان میں رئیس ماما ،شہزاد ملا،نعیم ملا اور عمران نیازی شامل ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.