ٹرین حادثے میں ملوث افسران کےخلاف مقدمات

download-4

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کراچی کے جمعہ گوٹھ ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا۔ اسٹیشن پہنچنے پر افسران نے اُنہیں حادثہ اور تفتیش سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے حادثے پر پریشانی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم آٹھ روز میں رپورٹ مکمل کرلے گی، تاہم حادثے کی اصل وجوہات تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔ انہوں نے حادثے میں ملوث افسران کیلئے بُری خبر سناتے ہوئے کہا کہ ملوث افسران کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کے پاس پہلے ہی وسائل کم ہیں اور اس حادثہ میں بہت ذیادہ مالی نقصان ہوا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے بن قاسم اور پورٹ قاسم کے درمیان ڈبل ٹریک کا افتتاح بھی کیا۔ جس کے بعد وہ افتتاحی ٹرین سے ہی روانہ ہوگئے

گذشتہ روز کراچی میں پیش آنے والے خوفناک ٹرین حادثے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے نے پھر جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حادثے میں ملوث افسران کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں گے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.