نثارمورائی پر فرد جرم عائد

l_102073_074311_updates

کراچی کی مقامی عدالت میں سابق چئیرمین پاکستان اسٹیل ملز سجاد حسین کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقدمے میں نامزد سابق چئیرمین فشریز نثار مورائی پر فردجرم عائد کردی۔ ملزم نے صحت جرم سے انکارکیا جس پرعدالت نے آئندہ سماعت پر بارہ گواہان کو طلب کر لیا۔ واضح رہے کہ سندھ کی اہم شخصیت کے قریبی ساتھی  نثار مورائی کو گیارہ مارچ دو ہزار سولہ کو اسلام آباد سے گرفتارکیا گیا تھا وہ فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں گھپلوں اور منی لانڈرنگ جیسے الزامات میں نیب کو مطلوب تھے

سابق چیئرمین پاکستان اسٹیل سجاد حسین قتل کیس میں سابق چیئرمین فشریز نثارمورائی پرفرد جرم عائد کردی گئی ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.