سنیئرسیاستدان گرفتار

قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے سچل تھانے کی حدود میں نیو رضویہ سوسائٹی میں واقع فیصل رضا عابدی کے گھر پر چھاپا مار کر انہیں حراست میں لے لیا۔فیصل رضا عابدی کو پوچھ گچھ کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے تاہم اب تک کسی سکیورٹی ادارے کی جانب سے فیصل رضا عابدی کی باقاعدہ گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے آدھ گھنٹے تک فیصل رضا عابدی کے گھر کی تلاشی لی۔ اس دوران اطراف کی سڑکیں بند کر کے گھر کو حصار میں لیا گیا تھا۔سکیورٹی ادارے کی 10 گاڑیوں نے کارروائی میں حصہ لیا۔دوسری جانب گبول ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین افغان باشندوں کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.