افغان مونا لیزا۔۔۔ شربت گلا پاکستان سے ڈی پورٹ

6

پاکستانی حکام نے نیشنل جیوگرافک کے میگزین سے افغان مونا لیزا کے طور پر شہرت حاصل کرنے والی افغان خاتون شربت گلہ کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پاکستان میں رہنے کی پیشکش مسترد کیے جانے کے بعد شربت گلہ کو طورخم کی سرحد پر افغان سیکیورٹی حکام کے حوالے کیا گیا۔۔۔۔۔شربت گلہ پر چھ الزمات پر جرم ثابت ہوگیا تھا جن میں پاکستان میں غیر قانونی رہائش، جعلسازی، دھوکہ دہی، دستاویز میں چھیڑ چھاڑ اور نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) قوانین کی خلاف ورزی شامل ہے۔۔۔۔ جس پر عدالت نے انہیں پندرہ روزہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی ۔۔۔ سزا ختم ہونے پرانہیں رہا کردیا گیا۔۔۔ انسداد بدعنوانی اور امیگریشن کی خصوصی عدالت نے شربت گلہ کو ڈی پورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ افغان صدارتی محل نے پاکستان میں گرفتارافغان خاتون شربت گل کی رہائی کی اپیل کی تھی افغان صدارتی محل سے جاری بیان میں کہاگیا کہ شربت گلا اپنے گھر کی واحد کفیل ہے اور اسے ہیپیٹائٹس کی بیماری بھی لاحق ہے٬دنیا بھر میں پہچانے جانے والی شربت گلا کی حراست پر افغان عوام کو بہت دکھ پہنچا ہے اور اس سے پاکستان اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات کو بھی نقصان پہنچے گا۔۔۔ افغان صدر اشرف غنی نے شربت گلا کا خود استقبال کرنے کااعلان کیا ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.