بلوچستان میں دہشت گردی کون پھیلا رہا ہے ؟

an-arial-view-of-quetta

اس سے پہلے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھی دہشتگردی کا جواب دہشت گردی سے دینے کا زہر اگلا تھا اور متنازع بیان دے کر دنیا کو یہ بتادیا تھا کہ دہشتگردی کو فروغ دے کون رہا ہے۔

پاکستان کے دل کی دھڑکن بلوچستان میں ایک بار پھر دہشتگرد سرگرم ہوگئے ہیں، سوال یہ ہے کہ اندر موجود دشمنوں نے کوئٹہ کو زخمی کیا یا باہر بیٹھے کسی دشمن نے دہشت گردی کی ڈوریں ہلائیں؟نقاب کے پیچھے چھپا چہرہ تو جلد سامنے آ جائے گا لیکن بلوچستان میں بھارتی جارجیت خارج از امکان نہیں، بلوچستان کے دہشتگردی کے تانے بانے سیدھا دلی سے جا ملتے ہیں ۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سرگرمیوں نے بھی بھارتی دخل اندازی کا پردہ چاک کیا،وزیراعظم مودی کی تقریر میں بلوچستان کا ذکرپاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں تو اورکیا تھا۔

بلوچستان میں دہشتگردی کون پھیلا رہا ہے؟ان کارروائیوں میں کس کا ہاتھ ہے؟زیادہ پرانی بات نہیں جب بھارتی وزیراعظم مودی نے اپنی تقریر میں بلوچستان کا ذکر کر کے پاکستان میں مداخلت کا اعتراف کیا تھا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.