امریکا میں صدارتی تبدیلی کوئی نئی بات نہیں ہے

nafees-zakaria

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نو منتخب امریکی صدر کو اقتدار سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور امریکہ کیساتھ قریبی تعلقات کا خواہاں ہے۔ امریکہ میں سیاسی تبدیلی پہلی بار نہیں آ رہی بلکہ یہ جمہوریت کا حصہ ہے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کئی دہائیوں سے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کرانے کا عندیہ دیا تھا۔  مقبوضہ کشمیر میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں اور 4 ماہ میں 100 سے زائد کشمیری شہید، ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سب سے زیادہ افسوسناک 16 برس کے قیصر کو زہر دے کر شہید کیا جانا اور پھر اس کے جنازے پر بربریت کا مظاہرہ کرنا ہے۔ کشمیر ی اپنے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، عالمی برادری، اقوام متحدہ مضبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے جبکہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اور صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں سے ہی ممکن ہے۔ ترجمان نے کہا کہ برطانیہ قدیم جمہوریت ہے اور انسانی حقوق سے متعلق اہم ریکارڈ رکھتا ہے، برطانوی وزیراعظم کے دورہ بھارت میں مقبوضہ کشمیر کا ذکر نہ کرنے پر احتجاج ریکارڈ کرایاہے۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ خفیہ ایجنسیوں کے ایجنٹس کے روپ میں پاکستان میں تعینات بھارت کے سفارتی اہلکاروں میں سے 6 پاکستان چھوڑ چکے ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.