ڈاکٹرعاصم کو طبی سہولیات کی فراہمی کی درخواست پر سماعت ملتوی

drasimhussain

احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نےد رخواست کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے ہائیڈروتھراپی اور سرجری سے متعلق طبی اداروں سے رپورٹس طلب کی تھیں،تاہم تمام طبی اداروں کی جانب سے جواب نہ آنے پر سماعت ملتوی کی گئی۔ درخواستوں کی آئندہ سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی، جس میں میڈیکل بورڈ بھی رپورٹ پیش کرے گا،ڈاکٹر عاصم نے کمر کے آپریشن اور ہائیڈروتھراپی کے لئے درخواست دائر کررکھی ہے۔

کراچی کی احتساب عدالت نے تمام طبی اداروں کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت 29اکتوبر تک ملتوی کردی۔

 

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.