سی پیک منصوبہ خطے میں تبدیلی لائے گا

چینی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم نے وزیراعظم نوازشریف کے انفراسٹرکچر اور انرجی سیکٹر ڈویلپمنٹ ویژن کو سراہتے ہوئے پاکستان میں تین سو ارب روپے کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات کے سبب پاکستان میں معیشت ترقی کررہی ہے،وزیراعظم نے افراط زر کی شرح میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بھی اس حوالے سے خاصی مددگار ثابت ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام کی بدولت پاکستان میں زر مبادلہ کے ذخائر بھی 23ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔نوازشریف نے پاکستان کی معاشی ترقی میں چینی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ بھی خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا جس سے اربوں افراد کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔ چینی وفد نے وزیراعظم کے اکنامک ویژن اورمعاشی استحکام کے لئے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے انتہائی موزوں ملک بن چکا ہے۔ وفد نے حکومت پاکستان کی اجازت سے ملک میں نئی ایئر لائن کے قیام کا امکان بھی ظاہر کیا ۔

چینی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے وفد نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے لئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نواز شریف سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات۔۔۔ وزیراعظم کہتے ہیں کہ سی پیک منصوبہ خطے میں تبدیلی لائے گا ، معاشی رینکنگ میں پاکستان کا نمبر اوپر آگیا ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.