18 شہدا کا تعلق ضلع تربت سے ہے

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر ہونے والے حملے میں 60 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور ایک سو ستائس زخمی ہوئے۔ جن میں سے بیس کی حالت نازک ہے۔ ان شہدا میں سے اٹھارہ کا تعلق صوبہ بلوچستان کے ضلع تربت سے ہے جن میں دو سگے بھائی آصف مراد، وسیم مراد بھی شامل ہیں ، باقی شہدا میں زبیر احمد، محمد امین، گلزار احمد ، محمد یوسف، نصرت علی، شاہدعلی، طارق مصدق، ماجد علی، شاکرعلی، شعیب احمد، فردوس، محمود، آصف حیات اور بلال شامل ہیں ان تمام شہدا کی نمازہ جنازہ ادا کردی گئی ہیں اور تدفین کے لئے ان کے آبائی علاقوں کو بھیج دی گئی ہیں، جہاں انہیں سرکاری اعزازات کے ساتھ تدفین کی جائے گی

کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سنٹر پر حملے میں شہید اہلکاروں میں سے اٹھارہ کا تعلق ضلع تربت کے مختلف علاقوں سے تھا، شہید ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.