کور کمانڈر راولپنڈی کا سی ایم ایچ مظفرآباد کا دورہ

آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقوں سے بھارتی گولہ باری کے پیش نظر شہریوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔ دوسری طرف گزشتہ روز وادی نیلم میں مسافر بس پر بھارتی شیلنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کیلئے کور کمانڈر راولپنڈی مظفرآباد سی ایم ایچ پہنچے جہاں انہوں نے جی او سی مری میجر جنرل کلیم آصف کے ہمراہ 7 زخمی افراد کی عیادت کی۔آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول کے علاقوں نیلم اور بٹل سیکٹر کے علاقہ مکینوں نے مسلسل بھارتی فوج کی شہری آبادی پر گولہ باری کے پیش نظر دوسرے شہروں کی طرف نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.