عمران خان دو نومبر کا دھرنا دینے پر بضد

download-1

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سانحہ کوئٹہ کے باعث ایبٹ آباد میں ہونے والے ورکرز کنونشن سے اپنا خطاب منسوخ کردیا ، چئیرمین کا کہنا تھا کہ ہم جب بھی احتجاج کرتے ہیں کوئی واقعہ رونما ہو جاتا ہے پتہ چلنا چاہئے کہ ملک کے میر جعفر اور میر صادق کون ہیں

بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم بتائیں کہ سول اسپتال کوئٹہ میں دہشت گردی واقعہ کی کیا تحقیقات ہوئیں؟وزیراعلی بلوچستان بارہا کہ چکے کہ بھارت بلوچستان میں مداخلت کر رہا ہےاس کے باوجود وزیراعظم نے بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں نہیں اٹھایا۔ نوازشریف ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف جب احتجاج کرتی ہے تو کوئی نہ کوئی واقعہ ہو جاتا ہے اس بات کو پتہ چلایا جائے کہ ملک کے میر جعفر اور میر صادق کون ہیں۔

کپتان نے اپنے دھرنے میں جہادیوں کو بلانے کا الزام کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری جانب سے کسی عسکریت پسند جماعت کو دھرنے میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دفاع پاکستان اورشہدا فاؤنڈیشن کودھرنے میں شرکت کی دعوت نہیں دی ہم صرف ملک میں تبدیلی لانیوالے طبقات کو دھرنے کی دعوت دے رہے ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.