بھارت کی کنٹرول لائن پر پھر جارحیت

download-7

بھارت کی جانب سےراولا کوٹ آزاد کشمیرمیں نکیال اورکیرن سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کےنتیجےمیں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد شہید جبکہ ایک کمسن بچہ زخمی ہوگیا۔بھارتی فوجیوں نےبالاکوٹ، لنجوت، دبسی اوردیگر دیہی علاقوں کونشانہ بنایا، فائرنگ اور گولہ باری کے باعث متعددگھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ پاک فوج کی جانب سے دشمن کوموثرجواب دیا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی راولا کوٹ آزاد کشمیر میں بٹل سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سےپانچ افرادزخمی ہوگئے تھے۔

جنگی جنون میں پاگل بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن پر ایک بار پھر جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلا اشتعال گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے پولیس اہلکار سمیت تین افراد شہید ہوگئے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.