دھمکی آمیز خط موصول

201361142747

سندھ اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کو نامعلوم افراد کی جانب سے ایک دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے ۔شہلا رضا نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آج صبح دھمکی آمیز خط ملا ہے جس میں ان سے 50کرو ڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا ہے بصورت دیگر انہیں قتل کرنے اور سندھ اسمبلی کو اڑانے کی دھمکی بھی دی گئی ہے ۔انکا مزیدکہنا ہے کہ خط سیٹلائٹ ٹاﺅن راولپنڈی سے پوسٹ کیا گیا ہے جس میں چار مختلف افراد کے نام اور موبائل فون نمبر بھی درج ہیں جبکہ دھمکی دیتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ بھتہ نہ دینے کی صورت میں میرا خشر بھی وہی کیا جائے گا جو بینظیر بھٹو کا خشر کیا گیا تھا  انہوں نے خط کے حوالے سے ڈی جی رینجرز اور پولیس کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی آگاہ کر دیا ہے

ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کو پھر سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس میں ان سے50 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا گیا ہے

ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کو دھمکی آمیز خط موصول، بھتہ نہ دینے پر قتل اور سندھ اسمبلی کو اڑانے کی دھمکی

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.