بھارتی اشتعال انگیزی خطے کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے،وزیراعظم

وزیراعظم کی زیرصدارت لائن آف کنٹرول کی صورت حال کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نےایل او سی پربھارت کی بلااشتعال فائرنگ اورخلاف ورزیوں اور امریکی صدارتی الیکشن کے تناظر میں پاک امریکا تعلقات پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئےوزیراعظم کاکہنا تھاکہ بھارتی جارحیت پرپاکستان ہرممکن صبروتحمل کامظاہرہ کررہا ہے۔ ہمارے صبروتحمل کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاک فوج فائرنگ میں پہل نہیں کرتی لیکن ہماری افواج کسی بھی جارحیت کامناسب جواب دینے کیلئے پوری طرح تیارہیں۔ وزیراعظم کاکہناتھا کہ بھارتی فوج کا ایل او سی پر کشیدگی بڑھانا علاقائی امن کےلئے خطرہ ہےاقوام متحدہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کانوٹس لے۔ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جاری بدترین بربریت سےدنیاکی توجہ ہٹاناچاہتاہےاجلاس میں امریکہ کےساتھ دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات سات دہائیوں سےسٹریٹجک شراکت داری پر مبنی ہیں۔ خطے میں امن وسلامتی اور خوشحالی کے لئے پاکستان کے امریکہ کے ساتھ مستحکم تعلقات ضروری ہیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.