کراچی کا مئیر ہوں، ضمانت میرا حق ہے

download-2

انسداد دہشت گردی عدالت میں مقدمات کے سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میں کراچی کا مئیر ہوں، ضمانت میرا حق ہے ۔ میں باہر آکر کراچی کی عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت پورے ملک میں بہت بگاڑ پیدا ہوا ہے ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیئے ۔

انہوں نے کہا کہ میں ایم کیو ایم پاکستان اور فاروق ستار کے ساتھ ہوں کسی میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ مجھ سے پارٹی تبدیل کرا سکے ۔ گورنر کی تبدیلی کا سوال تو صدر پاکستان سے کیا جائے ۔ میری خواہش ہے کہ میں باہر آکر کراچی شہر کی خدمت کر سکوں ۔ سانحہ کوئٹہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ یہ بہت ہی دل خراش واقعہ ہے ۔

مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کرپشن کے خلاف پورے ملک میں آوازیں اٹھ رہی ہیں ، جیل سے باہر ہوتا تو میں بھی کرپشن کے خلاف احتجاج کرتا اور پوارا شہر میرے ساتھ ہوتا ۔

کراچی کا مئیر ہوں، ضمانت میرا حق ہے، وسیم اختر کا کہنا ہے جیل میں نہ ہوتا تو کرپشن کے خلاف احتجاج کرتا اور پورا شہر میرے ساتھ ہوتا، خواہش ہے جیل سے باہر آکر کراچی شہر کی خدمت کروں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.