این اے 258 کےضمنی انتخابات ملتوی کردئیے گئے

الیکشن کمیشن نے کراچی کے حلقہ این اے دوسو اٹھاون کے ضمنی انتخابات کو ملتوی کردیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ حلقے میں انتخابات ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی درخواست پر ملتوی کئے گئے ہیں اب یہ الیکشن اٹھائیس دسمبر کو ہونگے۔واضح رہے کہ این اے دو سو اٹھاون کی نشست ن لیگ کے عبدالحکیم بلوچ کی پیپلزپارٹی میں شمولیت اور اسمبلی رکنیت سے استعفی کے بعد خالی ہوئی تھی ۔ ضمنی انتخابات میں عبدالحکیم بلوچ کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار حنیف بنگش اور ایم کیو ایم کے ممتاز علی میدان میں ہیں ۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.