کل عدالتوں میں اہم فیصلے ہونے ہیں

وزیراعظم کے کہنے پر ہم نے فون کیا اور پھر ملاقات کیلئے گئے۔ یہ ملاقات چھپ چھپا کر نہیں کی گئی اور پورے پروٹوکول کے ساتھ گئے اور صرف معلومات کے تبادلے کے لئے گئے تھے۔ یہ نہ تو بریفنگ تھی اور نہ ہی رات 11 بجے کوئی میٹنگ ، کچھ لوگوں کا وطیرہ بن گیا ہے کہ وہ ہر چیز کو ڈرامائی شکل دے کر اسے جھوٹ کا لبادہ اوڑا دیتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ متنازع خبر کی ابتدائی تحقیقات کافیصلہ وزیراعظم نے کیا اور انہیں وزیر قانون کی سربراہی میں قانونی ٹیم، وزارت داخلہ، اور دیگر کی حمایت حاصل تھی۔ جس دن سانحہ کوئٹہ ہوا اس سے ایک دن پہلے تمام تجاویز تیار کر لی تھیں لیکن کوئٹہ جانا پڑا گیا جہاں آرمی چیف اور وزیراعظم کی ملاقات ہوئی جس میں تین معاملات پر بات چیت ہوئی جن میں سے ایک معاملہ ڈان میں چھپنے والی خبر کی انکوائری کا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ وہ، اسحاق ڈار اور شہباز شریف آرمی چیف سے ملاقات کیلئے اس لئے گئے تھے تاکہ وہ ڈان میں چھپنے والی خبر کےمعاملے کی ابتدائی تحقیقات میں سامنے آنے والی معلومات کا تبادلہ کر سکیں۔ یہ میٹنگ چھپ چھپا کر ہوئی اور نہ ہی کوئی بریفنگ دی، کچھ لوگوں نے ہر چیز کو ڈرامائی شکل دینے کا وطیرہ بنا لیا ہے۔

کل عدالتوں میں اہم فیصلے ہونے ہیں ،، وزیرداخلہ چوھردی نثار علی خان کا کہنا ہے ہی لیکس  پاکستان کو لے بیٹھیں گی،، جس کےمنہ میں جوآتا ہے وہ بول دیتا ،،میڈیا چھاپ دیتا ہے،،  لیکس بہت ہی ہائی پروفائل کیس ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.