کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کو وحشیانہ فعل قرار

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ایسے بزدلانہ واقعات کی روک تھام کیلئے پارلیمانی پارٹی کے تحت نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔ مزید اچھے اور برے دہشت گرد کی پالیسی نہیں چلے گی دہشت گرد اور ان کے سہولت کاروں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہونا چاہیئے ۔ بلاول زرداری نے اسے نظریاتی جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی اتحاد سے ہی اسے شکست دی جاسکتی ہے، انہوں نے جاں بحق افراد کےاہل خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی ۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کو وحشیانہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے نے پاکستانیوں کو افسردہ کردیا ہے ہم پہلے دن سے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کرتے آئیں ہیں ۔

کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کو وحشیانہ فعل ہے،،،،بلاول بھٹو زرداری نےکہاہےاس حملےنے پاکستانیوں کو افسردہ کردیا ہے ہم پہلے دن سے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کرتےآئیں ہیں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.