مسلسل گالی دینے والا آپ کا لیڈر نہیں ہو سکتا

nawaz_1860146f

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر پر جب بھی بات ہوئی مسلم لیگ ن کے دور میں ہوئی ، دفاعی ترقی اور ایٹمی دھماکے بھی ہمارے دور میں ہوئے ، خنجراب سے لیکرگوادر تک ہائی وے کی تعمیر شروع ہوچکی ہے، جلد جب اسلام آباد سےنڑھ تک سرنگ تعمیرہوگی، انہوں نےراولپنڈی دورویہ ہائی وے بنانے، تحصیل سیداں اور کہوٹہ کوگیس کی فراہمی،  کہوٹہ تحصیل اسپتال میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی12ہائی اسکولوں کواپ گریڈکرکےہائیرسیکنڈری اسکول بنانے، کہوٹہ اور کلرسیداں میں 100کلومیٹر سڑکیں تعمیر کرنےکااعلان بھی کیا۔

کہوٹہ کےعلاقے نڑھ میں جلسےسے خطاب کرتےہوئےوزیراعظم نےکہا کہ لوگوں نےدنیا کوبتادیا کہ ہم ایک مہذب قوم ہیں ،قوم نےبتادیا کہ گالیاں دینےوالا اور جھوٹ بولنےوالا شخص قوم کا لیڈرنہیں ہوسکتا ۔وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان میں عزت کرنےوالےاورکرانے والےلوگ رہتے ہیں، سرعام لوگوں کی پگڑیاں اچھالنےوالا قوم کارہنما نہیں ہوسکتا۔

وزیراعظم نواز شریف نےکہاکہ کہوٹہ آکربہت خوشی محسوس ہوئی ،یہاں بہت خوبصورت لوگ رہتے ہیں ،مخالفین کو معلوم نہیں کہ یہاں کتنےخوبصورت لوگ رہتے ہیں ۔

مسلسل جھوٹ بولنے والا، گالی دینے والا آپ کا لیڈر نہیں ہو سکتا،،

وزیراعظم نے راولپنڈی دورویہ ہائی وے بنانے، کہوٹہ اور کلرسیداں میں 100کلومیٹر سڑکیں تعمیر کرنے، تحصیل سیداں اور کہوٹہ کو گیس کی فراہمی،  کہوٹہ تحصیل اسپتال  میں  اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات کی فراہمی، 12ہائی اسکولوں کو اپ گریڈکرکے ہائیر سیکنڈری اسکول بنانے کا اعلان کر دیا،،،، کہوٹہ کے علاقے نڑھ میں جلسہ عام سے خطاب

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.