اسلام آباد جانےسےکسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا

پرویزخٹک نے انتہائی غصے میں خطاب کرتےہوئے کہاکہ پاکستان سےجداکروگےتوتمہارابراحشرکردوں گا۔ انھوں نے مسلم لیگ ن والوں کو مخاطب کرتےہوئےکہاکہ میں تمہیں اپنےصوبےمیں کبھی نہیں آنےدوں گا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانےسوال کیاکہ چوہدری نثار کس قانون کےتحت سڑکیں بندکرتےہو؟ یہ کیساقانون ہےکہ صوبہ بندکروتوآئینی ہے۔ پرویزخٹک نے دعوی کیاکہ عمران خان کواسلام آبادبندکرنےکاحق ہے۔  خیبر پختون خوا کا قافلہ بنی گالہ جاکرہی رُکےگا۔ بنی گالہ سےعمران خان کونکال کردکھائیں گے۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتےہوئے پرویز خٹک نے کہاکہ کل صبح10بجےاسلام آبادروانہ ہوں گے. ہمارےلیے2نومبرکل سےشروع ہے۔ ان کاکہناتھاکہ اس ملک کیلئےہمارےبڑوں نےقربانیاں دی ہیں۔ نوازشریف جاتی امراء سےآئےہیں۔جاتی امراء توبھارت میں ہے۔

خیبرپختون خوا کے وزیراعلی پرویز خٹک نےکہاہےکہ کسی کا باپ ہمیں اسلام آباد آنےسے نہیں روک سکتا۔پاکستان سے جو ہمیں جداکرے گا،اس کا براحشرکردیں گے۔

ہمیں اسلام آباد جانے سے کسی کا باپ بھی نہیں روک سکتا،وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک  کہتے ہیں اسفند یار ولی چوروں کے سردار ہیں،، یہ ملک صرف حکمرانوں کا نہیں ہمارا بھی ہے، اگر ہمیں روکا تو پھر میرے صوبے میں کیسے آؤ گے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.