کلبھوشن سے بھی بڑی کامیابی

ذرائع کے مطابق راجیش کمار اگنی ہوتری تخریبی کاررائیوں میں ملوث ہے اور بلبیر سنگھ بھی آئی بی کے کارندوں کے ذریعے پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کرانے میں سرگرم عمل ہے۔ راجیش کمار بھارتی خفیہ ادارہ “را”کا انڈرکورایجنٹ ہے۔پاکستان سے ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر نکالا جانے والا سرجیت سنگھ بھی بلبیر سنگھ کے نیٹ ورک کا حصہ تھا جس نے عبداحفیظ کے نام سے موبائل فون کمپنی کا جعلی کارڈ بھی بنوایا تھا۔ذرائع کے مطابق یہ نیٹ ورک بلوچستان میں ترجیحی بنیادوں پر کارروائیاں کرتا تھا جبکہ کراچی، فاٹا اورپشاور بھی اس کے نشانوں پر ہے اور سرحد پار بھی ان کے رابطے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی عرصے سے ان دونوں اہلکاروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے بعد یہ معاملات سامنے آئے ہیں اور اب سرجیت سنگھ کی طرح انہیں بھی ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر پاکستان بدر کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں

پاکستان میں بھارت کا بڑا جاسوسی نیٹ ورک پکڑا گیا ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی سفارتخانے کے دو اہلکار تخریب کاری کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں۔ ان اہلکاروں میں راجیش کار اگنی ہوتری کمرشل قونصلر کے لبادے میں تعینات ہے جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی آئی بی کا افسر بلبیر سنگھ بھی فرسٹ سیکرٹری پریس انفارمیشن کے لبادے میں تعینات ہے

سکیورٹی اداروں کو کلبھوشن سے بھی بڑی کامیابی مل گئی۔۔بھارت کا سب سے خطرناک ایجنٹ بے نقاب ہوگیا۔۔۔راجیش کمار بھارتی خفیہ ادارہ “را”کا انڈرکورایجنٹ ہے۔۔دہشت گردی میں ملوث بھارتی سفارتی عملے کو ملک بدر کرنے کی تیاریاں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.