گورنر سندھ اور کورکمانڈر کراچی کا ملاقات میں اتفاق

governor-corps-commander-640x423

گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد اورکورکمانڈرفائیوکورلیفٹیننٹ جنرل نویدمختار کےدرمیان ملاقات میں صوبہ میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، شہر میں جاری آپریشن اور دیگر امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔ملاقات میں کراچی آپریشن آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک جاری رکھنے کاعزم کیاگیا ۔ اس موقع پر گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ صوبہ میں امن کےقیام کےلئے رینجرزاور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں جنہیں رائیگاں جانے نہیں دیا جائے گا۔

گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سےکورکمانڈر فائیو کورلیفٹیننٹ جنرل نوید مختارکی گورنرہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں کراچی آپریشن آخری دہشتگرد کےخاتمے تک جاری رکھنےکا عزم کیا گیا ۔

قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،،، کراچی آپر یشن آخری دہشتگرد کے خاتمےتک جاری رکھا جائے گا ،،، گورنر سند ھ اور کورکمانڈر کراچی کا ملاقات میں اتفاق

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.