پی پی رہنماجہانگیربدر دل کادورہ پڑنےسےانتقال کرگئے

ایک اورسیاسی باب بند،،، پیپلزپارٹی کےسینئررہنمااور بےنظیربھٹو کے قریبی ساتھی جہانگیربدر دل کادورہ پڑنےسےانتقال کرگئے،،، نمازجناہ شام 4 بجے پنجاب یونیورسٹی نیوکیمپس گراؤند میں ادا کی جائےگی۔

ایک اورسیاسی باب بند ہوگیا، مخدوم امین فہیم کی وفات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کےلئے بڑادھچکا، سینئرپی پی رہنما اورمحترمہ بےنظیربھٹو کے قریبی ساتھی جہانگیربدر انتقال کرگئے، جہانگیر بدر کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث لاہور کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے، خاندانی ذرائع کےمطابق جہانگیر بدر گردوں کےعارضےمیں بھی مبتلا تھے، محروم کی نماز جنازہ شام 4 بجے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کے گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی اور انہیں میانی صاحب قبرستان میں والد کے پہلو میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ جہانگیر بدر کی وفات پر سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو، آصفہ اور بختار بھٹو نے اظہار افسوس کیا۔ ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق، وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، پی ایس پی کے مرکزی رہنما مصطفیٰ کمال اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت اہم سیساسی و مذبی رہنماؤں نے جہانگیر بدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی وفات کو قومی سیاست کےلئے بڑا نقصان قرار دے دیا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.