چوھردی نثاراپنے ضمیرکی آوازسنوں

عمران خان نےکہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ چوہدری نثار سے پرانی دوستی ہے، پرویزخٹک کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں، بتادوں کہ ہم احتجاج اس لیےکررہےہیں کہ وزیراعظم پاناما لیکس میں رنگے ہاتھوں پکڑا گیا.  خواجہ آصف اور بیگم کلثوم نواز نے کہاکہ جائیدادیں 90کی دہائی میں خریدی گئیں جبکہ وزیراعظم نے اسمبلی میں کھڑے ہوکر کہاکہ 2005ءمیں خریدی گئی کیونکہ ان کے پاس کوئی جواب نہیں تھا،آپ سے بھی اپیل ہے کہ وزیراعظم کو کہیں کہ جواب دیں

چوہدری نثارکی پریس کانفرنس کےبعد بنی گالہ کےباہرمیڈیا سے گفتگو کرتےہوئےعمران خان نے کہاکہ سرل المیڈا کی خبر پرچوہدری نثار کی بات سنی کہ پرویزرشید کا قصور اتنا تھا کہ سٹوری آگےجانےدی ، وہ کوئی بچہ نہیں تھا بلکہ ایک زیرک سیاستدان تھا جو ن لیگ کی نمائندگی کرتاہے وہ مودی سرکار کا پاکستان دشمن ایجنڈا تھا ، وہ بھی پاک فوج اور پاکستان کیخلاف ایسی ہی باتیں کرتے ہیں

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےاپنے دیرینہ دوست چوہدری نثارعلی خان سےاپیل کی ہےکہ آپ جیسے لوگ ہی نوازشریف سےکہیں کہ پانامالیکس پرجواب دیں آپ کو بھی پتہ ہے۔

چوھردی نثاراپنے ضمیر کی آواز سنوں ،، آپ کو پتہ ہے کہ وزیراعظم نواز شر یف کرپٹ ہے،،، میڈیا سے گفتگوکر تے ہوئے عمران خان نے کہا ہمارے بارے میں انتشار پھیلانے کاتاثر درست نہیں ہے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.