شیخ رشید کو اپنی لاش عمران خان کو دینی چاہیے

وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہاہےکہ اسلام آبادکوکوئی لاک ڈاون نہیں کرسکتا،خوشی اورغمی کی تقریب میں بھی لوگ جمع ہوتے ہیں، اسلام آباد میں کوئی معاملہ شدت اختیار نہیں کرے گا،دفعہ 144 میں غیر قانونی کام منع ہوتاہے۔انہوں نے شیخ رشید کو شیطان صفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عوام کے سمندر کی باتیں کررہے تھے لیکن ان کے ساتھ 3افراد تھے،شیخ رشید کو اپنی لاش عمران خان کو دینی چاہیے،عمران خان پہلے2نومبر اوراب کل کی بات کررہے ہیں،دیکھیں گے یہ 10لاکھ لوگ کہاں سے لاتے ہیں.انہوں نے کہا ہے کہ پرویز خٹک لوگوں کو اکٹھا کرکے اسلام آباد پر چڑھائی کرنا چاہتے ہیں،شیخ رشید نے لاہور میں بات کی تھی کہ لاشوں کے بغیر اب بات نہیں بنے گی۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ دیکھیں گے یہ 10لاکھ لوگ کہاں سےلاتے ہیں؟ شیخ رشید کو اپنی لاش عمران خان کو دینی چاہیے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.