ڈاکٹر عاصم حسین کی ضمانت منظور

121

ڈاکٹرعاصم حسین کےعلاوہ جن ملزمان کی ضمانت منظور کی گئی، ان میں پاک سرزمین پارٹی کےانیس قائمخانی، متحدہ پاکستان کے رؤف صدیقی اور پاسبان پاکستان کے عثمان معظم شامل ہیں۔ سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کو 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ڈاکٹرعاصم حسین کو گذشتہ برس 26 اگست کو کرپشن اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزامات کے تحت اُس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب وہ ہائرایجوکیشن کمیشن سندھ کے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس میں سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 4 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردوں کے علاج کیس میں سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور ایچ ای سی سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 4 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.