گڈانی شپ یارڈ میں دھماکے

کراچی کے قریب بلوچستان کی بندرگاہ گڈانی کے شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے ایک جہاز کے آئل ٹینک میں اس وقت دھماکا ہوگیا جب وہاں بڑی تعداد میں لوگ جہاز توڑنے میں مصروف تھے۔ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ اس کی آواز کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی، دھماکے کے بعد جہاز کے ٹینک میں تیل موجود ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔  دھماکا اس قدرشدید تھا کہ ایک ایک ٹن لوہے کی شیٹس کئی کئی میٹر بلند ہونے کے بعد لوگوں پرگری ہیں، آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث فائر بریگیڈ کو کام کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ آگ نے جہاز پر موجود لوگوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکے کے نتیجے میں زخمیوں کو فوری طور پرحب منتقل کیا گیا جہاں سے شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی کےبرنس وارڈ ریفرکردیا گیا۔ بحری جہازمیں کام کرنے والے مزدوروں نےبتایا کہ حادثےکےوقت 100 کےقریب افرادوہاں موجود تھےجبکہ دھماکا ہوتےہی متعدد مزدوروں نےسمندرمیں چھلانگ لگاکر جان بچائی۔

کراچی میں گڈانی شپ یارڈ میں دھماکے،10 افراد جاں بحق،50 زخمی،24 بری طرح جھلس گئے، جنہیں سول اسپتال کراچی منتقل کر دیاگیا۔   ناکارہ بحری جہازکی کٹائی کے دوران دھماکوں سے جہاز کو آگ لگ گئی

کراچی میں گڈانی شپ یارڈ میں دھماکے،10 افراد جاں بحق،50 زخمی،24 بری طرح جھلس گئے، جنہیں سول اسپتال کراچی منتقل کر دیاگیا۔  دھماکے ناکارہ بحری جہازکی کٹائی کے دوران ہوئے، ٹینک میں تیل ہونے کی وجہ سے جہاز کو آگ لگ گئی

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.