جاوید مینگل واپس آجائیں

sana-ullah-zehri-file-18-071-680x444

ثناءاللہ زہری نےہتھیارڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونےوالوں کو خوش آمدید کہتےہوئےکہاکہ ہماری پوری نسل تباہ کردی گئی، حکومت پرامن بلوچستان کےتحت آپ کی بھرپور معاونت کرےگی۔ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں اوررہیں گے۔ جاوید مینگل کوبھی انہوں نےواپس آنےکی دعوت دیتے ہوئےکہاکہ یہاں آپکا استقبال ہوگا۔ انہوں نےکہاکہ آپکاعلاقہ بلوچستان ہے یہاں آکرکمانڈ کریں۔ ہم واپس آنےوالوں کو اپنے سینےسے لگائیں گے

کوئٹہ کےسول سیکرٹریٹ میں 202فراریوں کےہتھیارڈال کرقومی دھارے میں شامل ہونے کےحوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواب ثناءاللہ زہری کا کہنا تھا کہ پہاڑوں پر بیٹھے لوگوں کو بھی پیغام ہے وہ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں کیونکہ ہتھیار دینے والے خود بیرون ملک عیاشی کر رہے ہیں مگر معصوم لوگوں کو ہتھیار دیکر سیکیورٹی فورسز کے سامنے کھڑا کر دیا گیا ۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نےبراہمداغ بگٹی کوواپس پاکستان آ نےکی دعوت دیتےہوئےکہاہےکہ یہاں سرفراز بگٹی آپ کےاستقبال کرینگے۔ پاکستان کادل بہت بڑا ہےاور ہم سب کو سینےسے لگانے کیلئےتیار ہیں تاہم باہر بیٹھےلوگ بھائی سے بھائی کو لڑا رہے ہیں، ان کو اب یہ کھیل مزید کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

براہمداغ بگٹی اور جاوید مینگل واپس آ جائیں، استقبال کرینگے،،،

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہے بھائی سے بھائی کو لڑانے والے باہر بیٹھے لوگوں کے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.