پاناما لیکس پر قانون سازی کی ضرورت ہے

2397346699_c39a6e0bd2_z

شازیہ مری نے کہاکہ پارلیمنٹ اس ملک کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس کی سب قدرکرتے ہیں اوریہ جنگ بھی پارلیمنٹ کو مضبوط کرنےکےلئےہی ہے۔ انھوں نےکہاکہ پاناما لیکس کےمعاملے پرپیپلزپارٹی کے4 مطالبات ہیں جن میں سب سےبنیادی مطالبہ پارلیمانی کمیٹی کا قیام ہے ۔اس کےعلاوہ ایک انکوائری ایکٹ 2016 ہے جس پر خود پارلیمنٹ کام کرے۔ انہوں نے کہاکہ باقی مطالبات میں سی پیک اور3 سال سے وزیرخارجہ کاتقررنہ ہونا شامل ہے جس کی وجہ سے ہم دنیا کےسامنے اپنی خارجہ پالیسی بیان کرنےسےقاصر ہیں۔ پیپلز پارٹی رہنما نےکہا کہ اگر پاناما لیکس کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے، لیکن ان کی توقعات اب بھی پارلیمنٹ سےوابستہ ہیں جہاں اپوزیشن کے بل کو منظور کرکےاس کو ایکٹ کی شکل دینی چاہیے

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ان کی جماعت یہ سمجھتی ہے کہ پاناما لیکس کا مسئلہ صرف پارلیمنٹ کے ذریعے سے ہی حل ہونا چاہیے جس کےلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

پاناما لیکس پر قانون سازی کی ضرورت ہے، رہنما پاکستان پیپلز پارٹی

پیپلزپارٹی شازیہ مری نےکہا ہے کہ بلاول کے 4 مطالبات میں پارلیمانی کمیٹی کا قیام، انکوائری ایکٹ 2016، سی پیک اور3 سال سے وزیرخارجہ کا تقررشامل ہیں، جو منظور نہیں کئےجا رہے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.