نوازشریف سیاسی شہادت کو ترجیح دیں

خورشید شاہ نے کہا کہ سینیٹ میں 4 نومبر کو بل پیش کررہے ہیں لہذا حکومت کو چاہیے حکومت مخالفت نہ کرے، ہمارا بل پاناما سمیت کرپشن کے تمام مقدمات کی تحقیقات کرے گا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد اور عارف علوی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ راستے بند کرنے سے دشمنوں کو فائدہ ہوگا۔ سندھ کی حکومت محفوظ ہے، خیبر پختونخوا اور پنجاب لڑ رہے ہیں جب کہ ڈی جی رینجرز کبھی بھی وزیراعلیٰ سندھ کی سرزنش نہیں کرسکتا۔

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران جلد ختم ہوتا نظر نہیں آتا، حالات ابھی بھی حکومت کے ہاتھ میں ہیں لیکن بحران بڑھ گیا تو نوازشریف سیاسی شہادت کو ترجیح دیں گے اور اگر جنگ جاری رہی تو نواز شریف نہیں بچیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار مرکر بھی استعفیٰ نہیں دے گا جب کہ ان ہاوٴس کسی تبدیلی کا امکان نہیں

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کے دھرنا ختم کرنے کے اعلان پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ عمران خان نے دھرنا موخر کردیا کہ شائد لوگ لڑجھگڑ کر بھی نہ پہنچ سکیں۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حالات ابھی بھی حکومت کے ہاتھ میں ہیں لیکن بحران بڑھ گیا تو نواز شریف سیاسی شہادت کو ترجیح دیں گے اور اگر جنگ جاری رہی تو نواز شریف نہیں بچیں گے۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حالات ابھی بھی حکومت کے ہاتھ میں ہیں لیکن بحران بڑھ گیا تو نواز شریف سیاسی شہادت کو ترجیح دیں گے اور اگر جنگ جاری رہی تو نواز شریف نہیں بچیں گے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.