بھارت کی پھراشتعال انگیزی، شاہ کوٹ اور جوڑا سیکٹر پر گولہ باری

پاکستان میں دہشتگردی کا نیٹ ورک چلانے والے بھارتی خفیہ اداروں کے مزید دو اہلکاروں کو پاکستان سے بے دخل کر دیا گیا۔ تین اہلکار پہلے ہی واپس جا چکے ہیں۔

بلبیر سنگھ بھارتی انٹیلی جنس بیورو کا پاکستان میں اسٹیشن چیف اور جیابالن سینتھل بھی آئی بی کے لئے کام کرتا تھا۔ دونوں اہلکار نجی ائر لائن کی پرواز سے براستہ دبئی روانہ ہوئے۔ دفترخارجہ کے مطابق بھارتی سفارتخانہ سفارتکای کی آڑ میں تخریبی سرگرمیوں کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ بھارتی ہائی کمیشن کے 8 اہلکار اہلکار آئی بی کے انڈر کور افسر ہیں۔ یہ آٹھ اہلکار تحریک طالبان کے ساتھ رابطے میں تھے جبکہ کراچی، بلوچستان اور گلگت بلستان میں دہشتگری کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.