کوالیفائنگ راونڈ مکمل

ملتان میں پہلی تھل جیپ ریلی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کی اے کیٹیگری میں نادر مگسی جبکہ بی کیٹگری میں فیصل حسن خان شادی خیل نے میدان مارتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ٹورازم حکام کے مطابق کوالیفائنگ راؤنڈ میں کل 43گاڑیوں نے حصہ لیا جس میں نادر مگسی نے اے کیٹیگری میں مقررہ3کلومیٹر کا فاصلہ ایک منٹ اور 34.9سیکنڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی اسی طرح بی کیٹگری میں فیصل خان شادی خیل کی گاڑی نمبر205پہلی پوزیشن پر آئی جس نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ اور39سیکنڈ میں طے کیا چولستان جیپ ریلی کے فاتح صاحبزادہ سلطان نے فاصلہ ایک منٹ اور43سیکنڈ میں طے کرکے اے کیٹکگری میں دوسری پوزیشن حاصل کی شہرت یافتہ ریسر رونی پٹیل نے مقررہ فاصلہ ایک منٹ اور43.66سیکنڈ میں طے کیا گزشتہ روز کوالیفائنگ راؤنڈ کے موقع پر شائقین کا غیر معمولی رش رہا ۔پہلی تھل جیپ ریلی کے انعقاد کے باعث ملتان مظفر گڑھ اور لیہ کے اضلاع میں خاصا جوش و خروش پایا گیا ۔تھل جیپ ریلی کے کوالیفائی راونڈ کا افتتاح ڈی ایچ اے ملتان کے پروجیکٹ منیجر بریگیڈئیر (ر) حماد نے فلیگ ڈاون کر کے کیا، ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی، اے ڈی سی مہر خالد، ای ڈی او سی ڈی غلام عباس سومرو ، محکمہ سیاحت سے فیاض احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ای ڈی او سی ڈی غلام عباس سومرو نے دعا کروائی۔ ضلعی انتظامی افسران سمیت شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی، جنہوں نے تھل جیپ ریلی کے کامیاب انعقاد پر ضلعی انتظامیہ ڈی سی او شوکت علی، اے ڈی سی مہر خالد او رای ڈی او سی ڈی غلام عباس سومروں کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیاں کی جائیں گے تاکہ ضلع کی عوام کو بہتر سے بہتر تفریحی کے مواقع میسر آسکیں۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.