خبر لیک کا معاملہ

109ac41c772f4578a7a57ce8451eea51_18

قومی سلامتی کمیٹی کی خبر لیک ہونے پر حکومت نے جسٹس ریٹائرڈ عامر خان رضا کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔ جسٹس(ر)عامر رضا خان 1979ءسے1991ءتک لاہور ہائیکورٹ کے جج رہے۔ کمیٹی میں ایک ایک رکن آئی ایس آئی،آئی بی  اور ایم آئی سے بھی ہو گا۔  کمیٹی میں ڈائریکٹر ایف آئی اے عثمان انور ،سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز اور محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعید بھی کمیٹی کے ممبر ہونگے ۔تحقیقاتی کمیٹی قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے پر اس میں ملوث افراد سے تفتیش کرے گی ۔ واضح رہے کہ انگریزی اخبار ڈان نیوز میں متنازع خبر شائع کی گئی تھی جس سے دنیا میں فوج کی ساکھ کو نقصان پہنچا ،اس خبر کے لیک ہونے کے بعد حکومت نے آزادانہ تفتیش کے لیے پرویز رشید کو بھی وزارت اطلاعات سے سبکدوش کیا تھا ۔

خبر لیک کا معاملہ،حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

خبر لیک کا معاملہ،حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

جسٹس (ر)عامر رضا خان کمیٹی کے چیئرمین اور ایک ایک رکن آئی ایس آئی،آئی بی،  ایم آئی، ایف آئی اے سے بھی ہو گا، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعید بھی کمیٹی رکن ہوں گے

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.