عزت عہدے میں نہیں کردار میں ہوتی ہے

ان کا کہنا تھا کہ فرنٹیئرکا نسٹیبلری کے جوان کی تنخواہ17,000ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ حد 27000روپے ہے۔کانسٹیبلری کی ریٹائرمنٹ کی عمر 35سال سے بڑھاکر40سال کی جا رہی ہے،جوانوں کی50فیصد تنخواہ اگلے ماہ اور باقی50فیصدجون کے بعد بڑھا دی جائے گی۔

چوہدری نثار کاکہناتھا میری عمران خان سے 44سالہ پرانی دوستی ہے ،جو دھرنے میں عمران خان کی جانب سے وعدہ خلافی کے بعد ٹوٹ گئی ۔ جس سے دوستی ہو اس سے مار دھاڑ نہیں کرتے ،کم سے کم اتنا تعلق ہونا چاہیے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئےوزیرداخلہ چوہدری نثار کاکہناتھا کہ عمران خان کا موقف سنا ہے ،ان کے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس طرح کے جذبے کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔چوہدری نثار نےکہاکہ سیاسی مخالفت ہوتی ہے لیکن اگر یہ مخالفت دشمنی میں تبدیل ہو جائے اور اس سے عوام کو بھی نقصان ہو تو یہ عمل عوام دشمنی کے زمرے میں آتا ہے

وفاقی وزیر داخلہ چو ہدری نثار نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسلام آباد لاک ڈاﺅن کا اعلا ن واپس لے لیا ،ان کی اس بات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں ۔ یہ کسی فرد کی ہار جیت نہیں بلکہ پاکستان کی جیت ہے ۔

فرنٹیئرکانسٹٰیبلری کی تنخواہیں اسلام آباد پولیس کےبرابرکرنےکا اعلان،،،سپرم کورٹ کا فیصلہ پاکستانی عوام کی جیت ہے،، عمران خان کےفیصلے کی قدرکرتاہوں،،، ،،، وزیرداخلہ چودھری نثارکہتے ہیں ،، عزت عہدے میں نہیں کردارمیں ہوتی ہے،،، حالات بہترہوجائیں کچھ دن چھٹی پہ جارہا ہو ں

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.