پانامہ معاملے پر کمیشن نہیں بنانا چاہئے

aitzaz-1

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ رائے ہے کہ سپریم کورٹ پانامہ معاملے پر کمیشن نہ بنائے۔ یہ تاثر غلط ہے کہ پاناما بل پرتمام جماعتیں متفق اور ساتھ نیہں ہیں، بل پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے دستخط ہیں ، اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے مشترکہ ٹی او آرز بنائے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے بل کو سپریم کورٹ کی انکوائری میں بنیاد بنانا چاہئے ، بل پر بحث کے لیےَ حکومت نے آج کا اجلاس بھی ملتوی کیا ہے اب پانامہ بل کا مستقبل حکومت کے ہاتھ میں ہے اور ایسا لگتا ہے کہ حکومت پانامہ مسئلے کی تحقیقات سے بھاگ رہی ہے۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا سپریم کورٹ کو پانامہ معاملے پر کمیشن نہیں بنانا چاہئے، سپریم کورٹ اپوزیشن جماعتوں کے پیش کردہ بل کی روشنی میں فیصلہ کرے۔

سپریم کورٹ کو پانامہ معاملے پر کمیشن نہیں بنانا چاہئے ،،،،

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے سپریم کورٹ اپوزیشن جماعتوں کے پیش کردہ بل کی روشنی میں فیصلہ کرے۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.