پولیس کارروائیوں کو نہیں روکا جا سکتا

mushtaq-mahar

پی او آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے کہا کہ ملیر کی صورت حال کو ذمہ داری اور سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں صورت حال کو بغیر کسی جانی و مالی نقصان کے کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والے یہ نہ سمجھیں کہ پولیس اپنی کارروائیاں روک دے گی، سندھ پولیس بلا تفریق کارروائی جاری رکھے گے جس کسی کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہونے یا مذہبی منافرت پھیلانے کے ثبوت ملیں گے بغیر کسی دباؤ میں آئے بھرپور کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا معروف سیاسی رہنما فیصل رضاعابدی کے خلاف شواہد موجود ہیں اور اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے جس میں سے ایک ایس ایم جی گن غیر قانونی بھی ہے تمام شواہد کی روشنی میں مزید کارروائی کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں حالیہ ٹارگٹ کلنگ میں انتہا پسند گروپ ملوث ہیں جس کے واضح شواہد موجود ہیں اور انہی شواہد کی روشنی میں سندھ پولیس کارروائی کر رہی ہے اور کسی بھی گروپ کو شہر کے امن و امان کی صورت حال کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ کی فارنزک رپورٹ جلد آجائے گی جسے میڈیا کے ذریعے عوام کے سامنے لایا جائے گا

ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہرکا کہنا ہےکہ دھرنادے کر پولیس کو چھاپہ مار کارروائیاں کرنے سے نہیں روکا جا سکتا ہے بلا تفریق آپریشن جاری رہے گا۔

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.