صوبائی کابینہ کمیٹی کااجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کی کمیٹی برائےامن وامان کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دینےوالی بہادر قوم کےارادوں کوغیر متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔ امن عامہ برقراررکھنے کیلئے پولیس اور قانون نافذکرنےوالےادارے چوکس رہیں۔ وزیراعلیٰ نےہدایت کی کہ شرپسند عناصر پرکڑی نظررکھی جائےاوراہم مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے۔ انہوں نےکہاکہ مساجد، امام بارگاہوں، دیگرعبادت گاہوں، تعلیمی اداروں اور پارکوں کی سکیورٹی پربھرپور توجہ دی جائے۔اجلاس کےشرکاءنےشہداء کےلواحقین سےدلی ہمدردی اورتعزیت کااظہارکیا۔ پنجاب حکومت شہداء کےلواحقین کےساتھ ہے۔ وزیراعلیٰ نےسانحہ کوئٹہ واقعہ پرپنجاب میں ایک روزہ سوگ کااعلان بھی کیا۔ یوم سوگ کےموقع پرصوبہ بھر میں سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں رہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پردہشت گردوں کےحملےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے صوبے میں ایک روزہ سوگ کااعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی کااجلاس،،، کوئٹہ پولیس ٹریننگ سنٹر پردہشت گردوں کےحملےکی شدیدمذمت،،، سانحہ کوئٹہ واقعہ پر پنجاب میں ایک روزہ سوگ کا اعلان

You might also like More from author

Leave A Reply

Your email address will not be published.